Sports
فہیم اشرف نے ہاردک پانڈیا کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر قرار دے دیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کو موجودہ دور کا بے مثال آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دنیا میں ان جیسا کوئی دوسرا کھلاڑی نہیں۔
ابوظبی ٹی 10 لیگ 2026ء کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فہیم اشرف سے دنیا کے تین بہترین آل راؤنڈرز کے نام پوچھے گئے۔
انہوں نے سب سے پہلے ہاردک پانڈیا کا نام لیا، جبکہ انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور جنوبی افریقہ کے مارکو یانسن کو بھی بہترین آل راؤنڈرز میں شامل کیا۔
فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو مارکو یانسن جیسا کھلاڑی بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔
واضح رہے کہ ابوظبی ٹی 10 لیگ کا آغاز 7 نومبر کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔