Entertainment

ماں بننے کے بعد کترینہ کیف نے وکی کوشل کے تعاون کو سراہ لیا

ماں بننے کے بعد کترینہ کیف نے وکی کوشل کے تعاون کو سراہ لیا
۹ گھنٹے پہلے

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماں بننے کے بعد پیشہ ورانہ اور نجی زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں شوہر وکی کوشل کے تعاون کو سراہا ہے۔

 

اداکارہ کے مطابق وکی کوشل اکثر انہیں کام سے وقفہ لینے اور اپنے لیے وقت نکالنے کی یاد دہانی کرواتے ہیں۔

 

کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ اداکارہ، کاروباری خاتون، بیوی اور ماں جیسے مختلف کرداروں کے درمیان توازن قائم رکھنے کے لیے خود کو وقت دینا ضروری ہے۔

 

انہوں نے شوہر کو انتہائی معاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وکی ان کی بے چینی میں سکون کا باعث بنتے ہیں۔ 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کئی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے انسان تھکن اور دباؤ کا شکار ہوسکتا ہے، ایسے میں خود کے ساتھ نرمی برتنا اور اپنی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔

 

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل 7 نومبر 2025ء کو بیٹے کے والدین بنے تھے، جس کا نام انہوں نے ویہان رکھا۔ 

 

جوڑے نے دیوالی کے موقع پر سوشل میڈیا پر بیٹے کی پہلی جھلک بھی شیئر کی تھی۔

 

کترینہ کیف آخری بار 2024ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’میری کرسمس‘ میں نظر آئی تھیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں