World

عراقچی اور عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور

عراقچی اور عمانی وزیر خارجہ کی ملاقات، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے پر غور
۱ منٹ پہلے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے عمانی ہم منصب بدر البوسعیدی سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی، آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت اور ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے ممکنہ سفارتی حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی نقل و حرکت اور بحری سلامتی سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

 

ملاقات کے دوران آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے سفارتی حل کے امکانات اور بحری آمدورفت سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں