ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم پولیس کی حراست میں
پولیس نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لے لیا۔
تینوں رہنما انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کی درخواستیں خارج ہونے کے بعد عبوری ضمانت کے لیے ہائیکورٹ پہنچے تھے۔
پشاور پولیس کے مطابق تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سے حراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان پولیس نفری کے ہمراہ ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ پر موجود تھے۔
اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی تھیں۔
ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد تینوں پی ٹی آئی رہنما ہائیکورٹ بار روم میں موجود رہے اور عبوری ضمانت حاصل کرنے کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔