World

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا جنگی حالات میں آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کا جنگی حالات میں آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ
۷ گھنٹے پہلے

ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے جنگی حالات میں اپنی آپریشنل صلاحیتیں بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مجوزہ قانونی ترامیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کو خط ارسال کردیا ہے، جس میں قانون سازی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے تعاون کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

ایرانی میڈیا کے مطابق وزارت انٹیلیجنس نے جنگی حالات کے دوران ملک کے انٹیلیجنس اداروں کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 

وزارت انٹیلیجنس نے حالیہ تنازع کے بعد اندرونی اور بیرونی مخالفین کے خلاف انٹیلیجنس آپریشنز تیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

 

ایرانی وزارت انٹیلیجنس نے قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں عوامی اور پارلیمانی حمایت کو سراہا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں