Business

برطانیہ میں مہنگائی مسلسل چوتھے ماہ بڑھ کر 3.6 فیصد، ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں مہنگائی مسلسل چوتھے ماہ بڑھ کر 3.6 فیصد، ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
۶ گھنٹے پہلے

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح مسلسل چوتھے ماہ اضافے کے بعد 3.6 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ ایک سال کی بلند ترین سطح ہے، جبکہ بینک آف انگلینڈ نے مہنگائی کو 2 فیصد تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

 

برطانوی ادارہ برائے قومی شماریات کے مطابق ایندھن کے بڑھتے ہوئے بل ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

 

برطانوی حکومت نے مشرق وسطیٰ اور یوکرین میں جاری جنگوں کو عالمی سطح پر اخراجات بڑھنے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان تنازعات کے باعث دنیا بھر میں مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

 

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کی جانب سے ٹیکسوں اور ملازمتوں سے متعلق اخراجات میں اضافے کو بھی مہنگائی بڑھنے کی وجوہات میں شامل قرار دیا ہے۔

 

معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے عوام کے روزمرہ اخراجات پر دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔

 

واضح رہے کہ بینک آف انگلینڈ نے رواں ماہ شرح سود بڑھا کر 4 فیصد کردی تھی، جو 2023 کے بعد شرح سود میں پہلا اضافہ ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں