Pakistan

اسلام آباد میں سائبر کرائم کیس، خواتین سمیت 40 ملزمان کی ضمانت منظور

اسلام آباد میں سائبر کرائم کیس، خواتین سمیت 40 ملزمان کی  ضمانت منظور
۶ گھنٹے پہلے

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے جی ایٹ میں غیر قانونی سائبر کرائم سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کے مقدمے میں خواتین سمیت 40 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

 

ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں غیر قانونی سائبر کرائم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

 

عدالت نے 40 ملزمان کی 20، 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کرلیں، جبکہ 20 سے زائد دیگر ملزمان کی درخواستیں واپس لیے جانے کی بنیاد پر خارج کردیں۔

 

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

 

عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے گزشتہ دنوں اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ میں کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں