Pakistan
شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کی مبینہ کوشش، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے کی کوشش اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے معاملے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مسلح ملزمان مبینہ طور پر زبردستی شازیہ منظور کے گھر میں داخل ہوئے اور گلوکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں جائیداد سے متعلق دستاویزات پر زبردستی دستخط کرنے کے لیے دباؤ کا نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کے مطابق گلوکارہ کو دھمکیاں دینے اور ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت متعلقہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس معاملے میں ملوث ہونے کے شبہے میں ایک خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔