Pakistan

پرتگال کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

پرتگال کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
۱ منٹ پہلے

پرتگال کے وزیر مملکت و وزیر خارجہ پاؤلو رینجل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری یورپ اور سفیر عائشہ علی نے اسلام آباد پہنچنے پر پرتگال کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

 

پاؤلو رینجل کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔ 

 

وہ پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 

پرتگالی وزیر خارجہ کے ہمراہ کاروباری شخصیات کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران پاکستان پرتگال بزنس فورم کا افتتاحی اجلاس بھی منعقد ہوگا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں