Pakistan
ایک وزیر ٹی وی پر آنے کیلئے روز مجھ پر تبصرے کرتا ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک وزیر آج کل روزانہ ٹی وی پر آنے کے لیے ان پر تبصرے کر رہا ہے۔
جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جس دن انہوں نے اس وزیر کے خلاف تبصرہ کردیا تو وہ منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈھائی سال سے اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہے ہیں۔
محسن نقوی نے تنقید کی زد میں آنے والے کاروباری شخصیات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے عزت دار شہری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ کاروباری شخصیات وفاق اور مختلف شہروں کے چیمبرز کے صدور اور عہدیدار رہ چکے ہیں، جبکہ ان کا شمار پاکستان میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والوں میں ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو ہر الیکشن میں ان سے پارٹی فنڈ کے نام پر اربوں روپے کیوں لیے جاتے ہیں؟