Pakistan
محسن نقوی کی منصورہ میں امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمٰن سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصورہ میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور امن و امان برقرار رکھنے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کو درپیش چیلنجز اور قومی اہمیت کے معاملات پر مشاورت کی، جبکہ مستقبل میں بھی باہمی رابطے اور مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ مسائل سے نکالنے کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے زور دیا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہونی چاہیے۔
دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات پر رابطے برقرار رکھنے اور آئندہ بھی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔