Breaking News

آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، شہباز شریف

آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، شہباز شریف
۱ منٹ پہلے

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سید افتخار گیلانی نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سید افتخار گیلانی نے وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کے حالیہ دورے پر شکریہ ادا کیا۔

 

سید افتخار گیلانی نے وزیراعظم پاکستان کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں اعلان کردہ 100 روزہ ترقیاتی پروگرام پر ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی پروگرام میں بھرپور تعاون پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

 

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام اور مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں