Breaking News

نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی رائے کے مطابق ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

نئے صوبوں کا فیصلہ عوامی رائے کے مطابق ہونا چاہیے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
۱ منٹ پہلے

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے عوامی خدمت اور کارکردگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ نئے صوبوں کے معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے، عوامی رائے لی جائے، اگر عوام اس کے حق میں ہوں تو نئے صوبے بنائے جائیں، بصورت دیگر ایسا نہ کیا جائے۔

 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام سے متعلق عوامی رائے جاننے کے لیے ملک بھر میں بحث جاری ہے، جب عوامی رائے پارلیمنٹ میں لانے کا وقت آئے گا تو اسے پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

 

عطا تارڑ نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بہتر رابطہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ بات چیت بھی جاری ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے قواعد و ضوابط کو ملکی قوانین سے ہم آہنگ کرلیں تو اس سے کافی بہتری آسکتی ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں