Breaking News

صرف 28 ویورز رکھنے والے گیمر کو جی ٹی اے 6 کھیلنے کی نوکری مل گئی

صرف 28 ویورز رکھنے والے گیمر کو جی ٹی اے 6 کھیلنے کی نوکری مل گئی
۱ منٹ پہلے

امریکا میں ایک غیر معروف گیمر کی قسمت بدل گئی، اسے مشہور ویڈیو گیم جی ٹی اے 6 کھیلنے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد تنخواہ کی ملازمت مل گئی۔

 

بلومبرگ کے مطابق امریکی کمپنی کالشی نے اس منفرد ملازمت کے لیے 35 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ گیمر کلف سیویج کا انتخاب کیا۔

 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ملازمت ملنے کی خوشخبری سنائے جانے کے وقت کلف کی لائیو سٹریم صرف 28 افراد دیکھ رہے تھے۔ خوشی کی خبر سنتے ہی وہ فرطِ جذبات میں زمین پر گر گئے۔

 

کلف سیویج اس سے قبل ویڈیو گیمز کی لائیو سٹریمنگ کے ساتھ مختلف عارضی ملازمتیں بھی کرتے تھے۔

 

ان کی نئی ذمہ داریوں میں جی ٹی اے 6 کھیلنا، گیم کی کہانی مکمل کرنا اور اس کی ورچوئل معیشت سے متعلق تحقیقی رپورٹس تیار کرنا شامل ہے۔

 

ملازمت ملنے کے بعد کلف کی پہلی لائیو سٹریم کو تقریباً 2 ہزار ویوز ملے، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی بڑھ کر تقریباً 21 ہزار ہوگئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں