Pakistan

نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، طاقت ہونے کا مطلب دوسروں کو روند کر آگے بڑھنا نہیں،خواجہ آصف

نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، طاقت ہونے کا مطلب دوسروں کو روند کر آگے بڑھنا نہیں،خواجہ آصف
۱ منٹ پہلے

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔ محسن نقوی کو دھمکی نہیں دینی چاہیے تھی، یہ سیاسی زبان نہیں ہے، انہیں اس طرح کی دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ محسن نقوی نے صوبوں کے معاملے کو جس انداز میں ہینڈل کیا، اس پر پارٹی کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے۔

 

خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرائے جانے کے تاثر کو بھی سیاسی بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم کا سب سے بڑا فائدہ صدر آصف علی زرداری کو تاحیات استثنیٰ کی صورت میں ملا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں