Entertainment
پورٹو ریکو کی جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 بن گئیں
پورٹو ریکو کی 27 سالہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026 کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ وہ 2001 کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ تاج جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔
مقابلہ حسن میں دنیا کے 116 ممالک اور علاقوں سے تعلق رکھنے والی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ کامیابی کے بعد جینیفر بیریٹو کو 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین تاج پہنایا گیا۔
جینیفر بیریٹو شادی شدہ اور 7 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں۔ انہیں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی پہلی ماں قرار دیا جارہا ہے۔
جینیفر بیریٹو نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگریاں رکھتی ہیں اور انہوں نے ذہنی صحت کے فروغ کو اپنی مہم کا مرکزی موضوع بنایا ہے۔