Breaking News

وزیراعظم کا نئی دہلی میں ایس سی او مکالمے میں بھرپور نمائندگی پر مصدق ملک کو خراج تحسین

وزیراعظم کا نئی دہلی میں ایس سی او مکالمے میں  بھرپور نمائندگی پر مصدق ملک کو خراج تحسین
۱ منٹ پہلے

وزیراعظم شہباز شریف نے نئی دہلی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرنے پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ بھارت اور ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں ہونے والی گفتگو سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

 

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایس سی او اجلاس میں ڈاکٹر مصدق ملک کے انداز بیان اور اردو زبان کے استعمال کو سراہا۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہوئے تاریخی اور زمینی حقائق کو بہترین انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیا۔

 

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر مصدق ملک نے خطے میں پاکستان کے مثبت تاثر اور تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے تحمل اور فکری صراحت پر مبنی سفارتکاری کا نیا معیار قائم کیا ہے، جو انتہائی قابل تعریف ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں