Pakistan

بلاول کا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ،رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر تشویش کا اظہار

بلاول کا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ،رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر تشویش کا اظہار
۱ منٹ پہلے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

 

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے بلاول بھٹو زرداری کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے سے متعلق آگاہ کیا۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

 

اس سے قبل بھی بلاول بھٹو زرداری چند روز پہلے جمعیت علمائے اسلام کے خلاف حکومتی اقدامات اور جماعت کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کرچکے ہیں۔

 

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، جمہوریت اور پارلیمانی نظام میں ذمہ دار اپوزیشن کا کردار انتہائی اہم ہے۔ حکومت کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جن سے جمہوریت اور پارلیمان کمزور ہوں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں