ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں میں 1120 ارب روپے کی ٹیکس چوری کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
اسلام آباد: ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں میں 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ کنزمپشن سرٹیفکیٹس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دستاویزات کے مطابق 2020 سے 2026 کے دوران 89 ارب 50 کروڑ 56 لاکھ 880 روپے مالیت کے 223 کنزمپشن سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
سال 2025 کے دوران 4 ارب 84 کروڑ روپے مالیت کے 91 جبکہ 2026 کے دوران 7 ارب 81 کروڑ روپے مالیت کے 105 کنزمپشن سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر گھی سیکٹر کو 57 ارب 58 کروڑ روپے مالیت کے 26 جبکہ فوڈ سیکٹر کو 10 ارب 67 کروڑ روپے مالیت کے 155 کنزمپشن سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
سٹیل سیکٹر کو 8 ارب 30 کروڑ روپے مالیت کے 15 جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو 6 ارب 53 کروڑ روپے مالیت کے 14 کنزمپشن سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔
پلاسٹک سیکٹر کو 13 کروڑ روپے مالیت کے 4 کنزمپشن سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 165 ٹیکس دہندگان کے خلاف تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے ٹیکس سے مستثنیٰ علاقوں میں 1120 ارب روپے کی مبینہ ٹیکس چوری کی تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے۔