Pakistan

حکومت اور پیپلزپارٹی میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق، یکم دسمبر کو ہونے کا امکان

حکومت اور پیپلزپارٹی میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق، یکم دسمبر کو ہونے کا امکان
۱ منٹ پہلے

حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کے درمیان رابطے کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس یکم دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لے لیا ہے، جبکہ دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی میں ہونے والی قانون سازی پر بھی مشاورت ہوئی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق حکومت اور پیپلزپارٹی نے قانون سازی سے متعلق مشاورتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کیا ہے، جو رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

 

حکومت مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں پیپلزپارٹی کو مجوزہ بلوں پر اعتماد میں لے گی۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں پیپلزپارٹی رکاوٹ نہیں تھی بلکہ خود حکومت کے اندر اجلاس بلانے پر اتفاق رائے نہیں تھا۔

 

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت سیاسی کشیدگی سے بچنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلا رہی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں