Business

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
۱ منٹ پہلے

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔

 

اے ڈی بی کے مطابق قرض پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے منظور کیا گیا ہے، جس سے ملک میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے گی، حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی، جبکہ اعلیٰ معیار کے کم لاگت انفراسٹرکچر منصوبوں کی تیاری میں بھی معاونت فراہم کی جائے گی۔

 

اے ڈی بی کے مطابق منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالیاتی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے، وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبوں کو یکجا کیا جائے گا۔

 

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹس قائم کیے جائیں گے، جبکہ 2026 سے 2030 تک کے لیے درمیانی مدت کے مجوزہ سرمایہ کاری منصوبوں کی منظوری دی جائے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں