Entertainment

دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی ایک اور دھمکی

دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی ایک اور دھمکی
۱ منٹ پہلے

بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ کو اپنے آئندہ کنسرٹ سے قبل بم حملے کی ایک اور دھمکی موصول ہوئی ہے۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلجیت دوسانجھ کا اگلا کنسرٹ 29 نومبر کو بنگلور میں شیڈول ہے، جس سے قبل گلوکار کو ایک مرتبہ پھر بم حملے کی دھمکی دی گئی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی آمیز ای میل دھارواڑ کے پولیس کمشنر کو بھیجی گئی، جس میں کنسرٹ میں شرکت کے خواہش مند افراد کو تقریب کے مقام پر ممکنہ دھماکے سے خبردار کیا گیا ہے۔

 

مبینہ طور پر ای میل میں شرکا کو اپنے بچوں کو کنسرٹ میں نہ لانے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ فون کالز کا جواب دینے اور میٹرو میں سفر کرنے سے بھی گریز کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے کنسرٹ کے مقام پر ممکنہ حملے سے متعلق دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

حکام موصول ہونے والی ای میل کا جائزہ لے رہے ہیں اور دھمکی سے متعلق تفصیلات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں