Pakistan
خیبر پختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری
پشاور: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں لوکل کونسلز کی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ان 9 اضلاع میں کرک، ہنگو، پہاڑ پور، مانسہرہ، سوات، بالائی سوات، اپر چترال، شانگلہ اور مالاکنڈ شامل ہیں، جبکہ حلقہ بندیوں کے عمل کی نگرانی ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کریں گے۔
یکم سے 9 دسمبر تک موجودہ حلقہ بندیوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ 10 دسمبر سے 9 جنوری تک کمیٹیاں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندیاں ترتیب دیں گی۔ ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرستیں 10 جنوری کو جاری کی جائیں گی۔
اعتراضات کے مرحلے کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرستیں 26 فروری کو جاری کی جائیں گی۔