Pakistan
نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ، ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو کراچی میں ریلی کا فیصلہ
ایم کیو ایم پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی نکالنے کی اجازت کے لیے درخواست جمع کرادی۔
ایم کیو ایم نے نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے کمشنر کراچی کو درخواست دے دی ہے۔
ایم کیو ایم نے درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تعاون بھی طلب کیا ہے، جبکہ تمام قانونی ضوابط اور سکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ایم کیو ایم کے مطابق شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسہ منعقد کیا جائے گا۔