آئرلینڈ کرکٹ ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی، شیڈول جاری
آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 9 جنوری 2027 کو لاہور پہنچے گی۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران پاکستان شاہینز کے خلاف بھی سیریز کھیلے گی، جو 13 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔
پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 20، 22 اور 24 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔
آئرلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران مجموعی طور پر 6 وائٹ بال میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دن کے اوقات میں منعقد ہوں گے۔
آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط مزید مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔