Business

سونا فی تولہ 4700 روپے مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

سونا فی تولہ 4700 روپے مہنگا، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
۱ دن پہلے

ملک میں گزشتہ روز بڑی کمی کے بعد جمعرات کو سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4700 روپے اضافے سے 3 لاکھ 78 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4030 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 24 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے سے 3561 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

 

گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ برقرار رہا۔

 

کاروبار کے اختتام پر پاکستانی روپیہ ایک پیسے اضافے کے ساتھ 276 روپے 45 پیسے فی ڈالر پر بند ہوا، جبکہ بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 276 روپے 46 پیسے تھی۔

 

عالمی منڈی میں جمعرات کو ایشیائی تجارتی سیشن کے دوران امریکی ڈالر مستحکم رہا۔

 

گزشتہ شب امریکی بانڈز کی شرح منافع میں کمی اور سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کے باعث ڈالر ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا تھا، جس سے تھینکس گیونگ کی تعطیل سے قبل محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر ڈالر کی کشش میں کمی آئی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں