Business

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں ماہانہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتیں ماہانہ بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
۱۳ گھنٹے پہلے

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کے باعث تیل کی برآمدات متاثر ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔

 

عالمی معیار برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 38 سینٹ یا 0.39 فیصد کمی کے بعد 96.19 ڈالر فی بیرل رہی۔ گزشتہ روز برینٹ کی قیمت میں تقریباً 2 ڈالر اضافہ ہوا تھا اور یہ 6 نومبر کے بعد بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھی۔

 

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.73 ڈالر یا 2.07 فیصد اضافے کے بعد 85.41 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ امریکا میں تھینکس گیونگ کی تعطیل کے باعث جمعرات کو ڈبلیو ٹی آئی کے سودوں کی باقاعدہ بندش نہیں ہوئی تھی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں