Pakistan

ایم کیو ایم اور اے این پی کا چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر اتفاق

ایم کیو ایم اور اے این پی کا چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر اتفاق
۱ منٹ پہلے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے وفد نے مردان ہاؤس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی۔

 

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق وفد کی قیادت مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال نے کی، جبکہ انیس قائمخانی، فرقان اطیب، نیک محمد اور شاکر علی بھی وفد میں شامل تھے۔

 

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے انتظامی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں۔

 

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ملک بھر میں انتظامی نظام کو بہتر بنانے کے لیے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ضروری ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں