Pakistan
بیرسٹر گوہر کا فضل الرحمان سے رابطہ،حکومتی سلوک کی مذمت
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے امیر جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کی مذمت کرتے ہوئے ان سے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ اگر سنجیدگی اور نیک نیتی سے کوششیں کی جائیں تو ان شاء اللہ حالات میں بہتری آئے گی۔