Pakistan

جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں، پنجاب کے چار ٹکڑوں کا نہیں، بلاول بھٹو

جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں، پنجاب کے چار ٹکڑوں کا نہیں، بلاول بھٹو
۸ گھنٹے پہلے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے ٹکڑے کرنے کے حق میں نہیں، تاہم صرف جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی حد تک قائل ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبہ بیک ڈور سے نہیں بنائیں گے۔رحیم یار خان میں ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے حق میں ہوں، تاہم ذاتی طور پر پنجاب کو چار ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا حامی نہیں ہوں۔

 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کی حمایت اس لیے کرتے ہیں کیونکہ پنجاب اسمبلی اور یہاں کے عوام یہی چاہتے ہیں، پنجاب کے عوام اور اسمبلی جو بھی فیصلہ کریں گے، ہم ان کے ساتھ ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ یہ وقت انتقامی سیاست کا ہے نہ نفرت اور تقسیم کی سیاست کا، بلکہ عوام کے مسائل حل کرنے کا ہے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پہلے کی طرح اب بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اپنا صوبہ بنا کر رہیں گے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں