Pakistan

پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع

پنجاب میں ڈرون اڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع
۱۲ گھنٹے پہلے

پنجاب میں کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کردی گئی۔

 

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ہالز اور مارکیٹوں کے اندر منعقد ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرون استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

 

زرعی، آبپاشی اور تحقیقی مقاصد کے لیے ڈرون استعمال کرنے کی تحریری اجازت سیف ڈرون یوزیج کمیٹی دے گی۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں