Pakistan

کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغان شہری ہیں؟ کامران مرتضیٰ

کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغان شہری ہیں؟ کامران مرتضیٰ
۱۱ گھنٹے پہلے

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے سوال کیا ہے کہ کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغان شہری ہیں؟

 

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سیل کرنے اور ان کے اہل خانہ کو گھر خالی کرنے کے لیے 30 منٹ کی مہلت دینے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مجھے صبح 9 بجے فون آیا کہ مجسٹریٹ مولانا فضل الرحمان کا گھر خالی کروانا چاہتے ہیں۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی قانون میں ایسا نہیں ہوتا کہ آدھے گھنٹے میں گھر خالی کروایا جائے۔ مجھے بتایا گیا کہ مجسٹریٹ کہہ رہے ہیں کہ افغان شہریوں کو نکالنا ہے، کیا مولانا فضل الرحمان یا ان کے اہل خانہ افغان شہری ہیں؟

 

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے غیر ملکی مہمانوں کے احترام میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ گھر میں خواتین اور بچے موجود ہیں، ہمارے معاشرے میں خواتین کا احترام کیا جاتا ہے۔

مزید خبروں اور دلچسپ ویڈیوز کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہوں