سندھ حکومت کا یومِ آزادی اور "معرکۂ حق" کی تقریبات بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان

news-banner

پاکستان - 25 جولائی 2025

سندھ حکومت نے 14 اگست کو یومِ آزادی اور "معرکۂ حق" کے عنوان سے خصوصی تقریبات کو بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

شرجیل میمن نے کہا کہ ان تقریبات کے ذریعے حب الوطنی، قربانی، اتحاد اور سچائی کا پیغام اجاگر کیا جائے گا، جو سندھ حکومت کے وژن کا حصہ ہے۔

 

ادھر گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد نے ملاقات کی، جس میں جشنِ آزادی اور "معرکۂ حق" کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔

 

گورنر سندھ نے نوجوانوں کی فلاح، رہنمائی اور خود انحصاری کو ترجیحی ہدف قرار دیتے ہوئے گریجویٹ فورم کے کردار کو سراہا اور کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔