سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان اپنے بیٹے و ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل

پاکستان - 25 جولائی 2025
وزیراعظم شہباز شریف سے سابق صوبائی صدر تحریک انصاف اور سابق صوبائی وزیر نوابزادہ محسن علی خان نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے شہریار محسن اور متعدد سیاسی ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نوابزادہ محسن علی خان کا ن لیگ میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے یقین ہے کہ آپ خیبرپختونخوا میں پارٹی کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے اور عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے عوام کی ترقی، امن و استحکام اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔