بنگلہ دیشی ماڈل اور اداکارہ شانتا پال بھارت میں جعلی دستاویزات کے الزام میں گرفتار

news-banner

کھیل - 02 اگست 2025

بنگلہ دیش کی معروف ماڈل اور مس ایشیا گلوبل کا اعزاز حاصل کرنے والی اداکارہ شانتا پال کو بھارت کے شہر کولکتہ میں جعلی دستاویزات جمع کرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق، 28 سالہ اداکارہ کو 30 جولائی کو ان کے کرائے کے اپارٹمنٹ سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق، شانتا پال پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارت میں رہائش حاصل کرنے کے لیے جعلی بھارتی شناختی دستاویزات جمع کروائیں۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اداکارہ کے قبضے سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی چھان بین کی جا رہی ہے اور ان کی مختلف سرکاری اداروں سے تصدیق کی جا رہی ہے تاکہ ان کی اصلیت کا تعین کیا جا سکے۔

 

شانتا پال کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، وہ طویل عرصے سے کولکتہ میں مقیم تھیں۔