4 سے 7 اگست: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی

news-banner

تازہ ترین - 02 اگست 2025

محکمہ موسمیات نے 4 اگست سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے، جو مون سون کے موجودہ مرحلے میں شدت لا سکتا ہے۔

 

محکمہ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور قریبی علاقوں میں پیر سے بدھ تک وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اگست کے دوران راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں ندی نالوں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔