اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

news-banner

دنیا - 02 اگست 2025

اسلام آباد – نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینے پر اہم بات چیت ہوئی۔

 

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں قیادت کی سطح پر جاری مذاکرات کے نکات پر ابتدائی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت، توانائی، روابط اور خطے کی بدلتی صورتحال، بالخصوص غزہ بحران پر بھی بات چیت کی۔

 

ملاقات کے دوران مستقل مشاورت اور کوآرڈینیشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک ایران برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

 

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے اقتصادی تعاون، سیکیورٹی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔