پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ

news-banner

کاروبار - 02 اگست 2025

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے یہ ہفتہ تاریخ ساز ثابت ہوا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1827 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 141,034 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

 

ہفتہ بھر میں مارکیٹ میں 2.81 ارب حصص کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 180 ارب روپے سے زائد رہی۔ حصص کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپیٹلائزیشن) میں 218 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

 

مجموعی طور پر مارکیٹ کیپیٹلائزیشن بڑھ کر 16,906 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے، جو ملکی معیشت پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔