سندھ میں خواتین پر بڑھتے تشدد پر وومن ایکشن فورم کی تشویش، چھ ماہ میں 133 خواتین قتل

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

وومن ایکشن فورم کی جانب سے حیدرآباد پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران صوبہ سندھ میں خواتین پر ہونے والے تشدد کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی گئی، جس میں خوفناک اعداد و شمار سامنے آئے۔

 

پریس کانفرنس میں معروف سماجی کارکنان امر سندھو، ڈاکٹر عرفانہ ملاح، رومیسہ چانڈیو اور ممتاز صحافی وسعت اللہ خان نے شرکت کی۔

 

رپورٹ کے مطابق، جنوری سے جون 2025 کے درمیان:133 خواتین کو قتل کیا گیا‘21 خواتین غیرت کے نام پر ماری گئیں‘ جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے‘36 خواتین نے خودکشی کی مقررین نے زور دیا کہ غیرت کے نام پر قتل اب صرف دیہی علاقوں تک محدود نہیں رہے، بلکہ کراچی جیسے شہری مراکز میں بھی یہ واقعات ہو رہے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا:

"چاہے جاہل دیہات ہوں یا جدید شہر، عورت کا مقام آج بھی ثانوی سمجھا جاتا ہے۔ مرد، چاہے کسی بھی سماجی حیثیت سے ہو، عورت کو ایک مخصوص نظر سے دیکھتا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین تو موجود ہیں، مگر ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے، اور سزا کی شرح صرف 0.2 فیصد ہے۔

 

مقررین نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے، عدلیہ، پولیس، میڈیا اور تعلیمی نظام مل کر خواتین کو ایک محفوظ اور باعزت زندگی فراہم کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔