یومِ شہداء پولیس: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا محافظوں کو زبردست خراجِ تحسین

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

 

یومِ شہداء پولیس کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان اور افسران ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہمہ وقت سرگرمِ عمل رہتے ہیں، اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

انہوں نے کہا:پولیس اہلکار قوم کے اصل ہیرو ہیں جو وطن کی خاطر اپنی جانوں کا قربان پیش کرتے ہیں۔

 

  • دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
  •  
  • شہداء کے اہل خانہ نے بھی اپنی قربانیوں سے ایک نئی مثال قائم کی۔
  •  
  • پاکستان پولیس نے عالمی سطح پر اپنی مہارت کا لوہا منوایا، جس کا ثبوت ورلڈ پولیس سمٹ 2025 میں حاصل کردہ ایوارڈز ہیں۔
  •  
  • جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کا کردار مزید مؤثر ہو رہا ہے۔
  •  
  • دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشنز میں بھی پولیس کا کردار قابلِ تحسین ہے۔
  •  

آخر میں انہوں نے کہا کہ:"پولیس کا ہر جوان اور افسر ہماری قوم کا فخر ہے۔"