یومِ شہداء پولیس: سینیٹر روبینہ خالد کا شہداء کو زبردست خراجِ تحسین

پاکستان - 04 اگست 2025
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہداء پولیس کے موقع پر پولیس کے بہادر افسران اور جوانوں کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا:"ہم اُن جری سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قانون کی حکمرانی، عدل و انصاف کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔"
سینیٹر روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی قربانی اور عزم ان کی پیشہ ورانہ لگن اور بے مثال فرض شناسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ:"پولیس کی شجاعت اور بے لوث خدمت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور مشعلِ راہ ہے۔"
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم ان شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، اور ان کے اہلِ خانہ کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔