یومِ شہداء سندھ پولیس: شازیہ مری کا شہداء کو خراجِ عقیدت

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے سندھ پولیس کے یومِ شہداء کے موقع پر شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:"میں ان تمام سپاہیوں اور افسران کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے دھرتی ماں کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔"

 

شازیہ مری نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مثالی قربانیاں دیں اور اپنے فرض کی ادائیگی میں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یومِ شہداء ہمیں ان عظیم سپوتوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے امن، قانون کی حکمرانی اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنا آج قربان کر دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ:"پاکستان پیپلز پارٹی سندھ پولیس کے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔"

 

شازیہ مری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سندھ پولیس کی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔