جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کی تیاریوں کے لیے دربار عیدگاہ شریف میں مشاورتی اجلاس

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

عید میلاد النبی ﷺ کے پرامن اور منظم جلوس کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اہم مشاورتی اجلاس دربار عیدگاہ شریف میں منعقد ہوا، جس کی صدارت معروف روحانی پیشوا پیر نقیب الرحمٰن نے کی۔

 

اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ شہر کے ممتاز علماء، مشائخ، تاجر تنظیموں کے نمائندگان اور میلاد کمیٹیوں کے اراکین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

 

اجلاس کے دوران جلوس کے روٹس، سیکیورٹی انتظامات، روشنی، صفائی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، تاکہ عاشقانِ رسول ﷺ کو جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

 

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ادارے باہمی تعاون سے کام کریں تاکہ یہ مقدس موقع احسن انداز میں منایا جا سکے۔