یومِ شہداء پولیس: پولیس لائنز راولپنڈی میں پروقار تقریب، شہداء کو شاندار خراج عقیدت

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

پولیس لائنز راولپنڈی میں یومِ شہداء پولیس کے موقع پر ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

 

تقریب کا آغاز یادگارِ شہداء پر چاق و چوبند دستے کی سلامی سے ہوا۔


اس موقع پر آر پی او بابر سرفراز الپا، کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک، سی پی او سید خالد ہمدانی، ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

 

شہداء کی فیملیز نے بھی خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔


افسران نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔


سینئر افسران نے بچوں سے شفقت سے پیش آ کر شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

 

آر پی او بابر سرفراز الپا نے کہا:"شہداء ہمارے محسن اور قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں لازوال اور ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔"

 

سی پی او سید خالد ہمدانی نے بتایا کہ:"راولپنڈی پولیس کے 122 جوانوں اور افسران نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


یہ شہداء ہمارے سر کا تاج اور بقاء کی علامت ہیں۔"

 

تقریب کے اختتام پر افسران نے الطاف حسین شہید میس میں شہداء کی فیملیز کے ساتھ مل کر کھانے میں شرکت کی۔

 

مزید برآں، پولیس لائنز جامع مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا، تاکہ شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی جا سکے۔