یومِ آزادی ‘ ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا کی زبانی پاکستان کے نظریے، قربانیوں اور شناخت کی داستان

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

14 اگست صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک نظریے، عظیم قربانیوں اور جدوجہد کا نشان ہے۔ یہی دن تھا جب ایک آزاد ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا اور "پاکستان" دنیا کے نقشے پر ابھرا۔

 

معروف دانشور، مؤرخ اور مفکر ڈاکٹر سیدہ عارفہ زہرا نے یومِ آزادی کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"میں صرف چار برس کی تھی جب ہم پاکستان آئے۔ یہ وطن ان لوگوں کی امید ہے جنہوں نے اپنے تشخص اور حق خودارادیت کے لیے قربانیاں دیں۔"

 

ڈاکٹر عارفہ زہرا نے کہا کہ پاکستان صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ ایک نظریہ ہے — ایک ایسی مٹی جو ہماری روح سے جُڑی ہے:"دنیا میں بہت سی جگہیں ہمیں شہریت دے سکتی ہیں، لیکن صرف ایک مٹی ہے جو ہمارے پاؤں کو تھامے رکھتی ہے، اور وہ ہمارا وطن ہے۔"

 

انہوں نے ان لوگوں کو بھی مخاطب کیا جو یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا؟

 

"سوال یہ نہیں کہ پاکستان نے ہمیں کیا دیا، بلکہ یہ پوچھا جائے کہ پاکستان نے کیا نہیں دیا؟ اس نے ہمیں پہچان دی، زبان دی، آواز دی۔"

ڈاکٹر عارفہ زہرا نے کہا کہ یومِ آزادی نہ صرف جشن کا دن ہے بلکہ تجدیدِ عہد، ایمان، اتحاد اور قربانیوں کے تسلسل کو یاد رکھنے کا دن ہے۔