حج 2026 کیلئے درخواستوں اور پہلی قسط کی وصولی کا آغاز

news-banner

دنیا - 04 اگست 2025

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق، حج 2026 کے لیے رجسٹرڈ عازمینِ حج سے درخواستوں اور واجبات کی پہلی قسط کی وصولی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

 

درخواستیں ملک بھر میں نامزد 14 بینکوں کی شاخوں پر جمع کروائی جا سکتی ہیں، جبکہ رجسٹرڈ افراد وزارت کے آن لائن پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

 

4 سے 9 اگست تک "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر پہلی قسط جمع کرائی جا سکتی ہے۔

 

اگر اس مرحلے کے بعد نشستیں دستیاب رہیں، تو 11 سے 16 اگست کے درمیان نئے درخواست دہندگان بھی اپلائی کر سکیں گے۔

 

نشستیں مکمل ہوتے ہی واجبات کی وصولی روک دی جائے گی۔

 

حج 2026 کا پیکیج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے کے درمیان مقرر کیا گیا ہے، جس میں قربانی (دم شکر) بھی شامل ہے۔

 

دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے جمع کی جائے گی۔

 

وزارت نے اس بار دوبارہ حج کرنے کی پابندی اور عمر کی بالائی حد ختم کر دی ہے، البتہ صرف یکم مارچ 2014 کے بعد پیدا ہونے والے بچے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔