وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کی ملاقات

پاکستان - 04 اگست 2025
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِ اعظم کو حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال سے تفصیل سے آگاہ کیا اور حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
وزیرِ اعلیٰ گلبر خان نے گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کے قیام کے فیصلے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس اقدام کو تعلیم کے فروغ کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔
ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مجموعی ترقیاتی عمل کی رفتار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔*