ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں شدید بارشوں کا خدشہ، این ڈی ایم اے نے سیلابی الرٹ جاری کر دیا

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 5 سے 10 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 

اہم نکات:

  • دریائے چناب (مرالہ، کھنکی، قادرآباد) اور دریائے جہلم (منگلا کے بالائی علاقوں) میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا امکان۔
  •  
  • دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ متوقع۔
  •  
  • سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کی پیشگوئی۔
  •  
  • گلگت بلتستان میں ہنزہ، شگر، ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان۔
  •  
  • بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ژوب اور سبی میں بھی ندی نالوں میں طغیانی متوقع۔
  •  
  • تربیلا ڈیم کی گنجائش 90 فیصد اور منگلا ڈیم 60 فیصد تک بھر چکی ہے، جو خطرے کی نشاندہی ہے۔
  •  

این ڈی ایم اے نے شہری علاقوں، خاص طور پر شمال مشرقی اور وسطی پنجاب میں ڈی واٹرنگ پمپس فعال رکھنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ NDMA ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے موسمی معلومات حاصل کریں، اور ندی نالوں، زیرآب سڑکوں اور پلوں سے گزرنے سے پرہیز کریں۔