راولپنڈی: مصریال روڈ پر چھت پر پتنگ اُڑاتے ہوئے بچہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا

news-banner

پاکستان - 04 اگست 2025

راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 8 سالہ ریحان گھر کی چھت پر پتنگ اُڑاتے ہوئے اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ کرنٹ لگنے سے جھلس گیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد کے بعد بچے کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

اسپتال ذرائع کے مطابق ریحان کی حالت خطرے سے باہر ہے، تاہم جسم پر جھلسنے کے نشانات موجود ہیں اور اس کا علاج جاری ہے۔