یومِ شہداء پولیس: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت

پاکستان - 04 اگست 2025
یومِ شہداء پولیس کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پولیس کے جانباز شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:"یہ ہمارے اصل ہیرو ہیں، جنہوں نے ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔"
انہوں نے کہا کہ پولیس نے دہشتگردی کے خلاف محاذ پر فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں، اور انہی قربانیوں کے باعث آج ہم محفوظ فضا میں سانس لے رہے ہیں۔
وزیر ریلوے نے واضح کیا کہ:"پولیس کے شہداء نے اپنا آج ہمارے روشن کل کے لیے قربان کیا۔ یہ قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی اور قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔"
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ریلوے پولیس سمیت تمام ریاستی ادارے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
"یومِ شہداء پولیس قربانی، حوصلے اور قومی یکجہتی کا دن ہے، جو ہمیں اتحاد اور فرض شناسی کا پیغام دیتا ہے۔"